• Prayers & Duties >> Waqf, Mosque, Madrasa

    Question ID: 179725Country: India

    Title: ذاتی قبرستان كو بیچنا

    Question: (۱) میں ضلع بجنور کا رہنے والا ہوں، جو کہ میرا یہی آبائی وطن ہے، یہاں ہماری قدیمی زمین ہے جس میں کے کھیتی ہوا کرتی تھی، اس کے کچھ حصے میں میرے آبا و اجداد نے اپنا ایک خاندانی (پورے خاندان کے لیے) ذاتی قبرستان بنا لیا تھا جس میں کہ میرے خاندان کے کچھ بزرگوں کی قدیمی قبریں ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ میں اب اس جگہ کو فروخت کرنا چاہ رہا ہوں ، کیا ایسی صورت میں قدیمی قبروں کو مسمار کرنے سے کوئی گناہ یا شرعاً عذر تو نہیں؟ اگر نہیں ہے تو کیا اس جگہ پر مکان وغیرہ بنوانا شرعاً جائز ہوگا ؟اور میرا اس جگہ کو کسی دوسرے کو بیچنے میں شرعاً کوئی عذر مانع نہیں ہوگا؟ براہ کرم، مکمل وضاحت فرماتے ہوئے میری رہنمائی فرمائیں اور لینے والے کے ان تمام شکوک و شبہات کو رفع فرماتے ہوئے کہ جو کوئی قبرستان کو مد نظر رکھتے ہوئے ذہن میں سوالات پیدا ہوتے ہیں جیسے کہ میرا بیچنا اور ان کا خریدنا دونوں کے لیے آسان ہوجائے ۔

    Answer ID: 179725

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:30-38/sd=2/1442

     آپ کے آباء واجداد نے پورے خاندان کے لیے جس زمین کو قبرستان بنایا تھا، کیا انھوں نے اس زمین کو خاندان کے مردوں کی تدفین کے لیے وقف کردیا تھا؟ خاندان کے دوسرے افراد کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ پہلے اس کی وضاحت کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India