• Faiths & Beliefs >> The Holy Quran

    Question ID: 180373Country: India

    Title: درس قرآن كو كس طرح عام كیا جائے؟

    Question: میرا سوال یہ ہے کہ دیوبند مدرسہ پورے ہندوسان میں اللہ نے مقبولیت دی ہے دینی علم میں ، مدرسوں کے علاوہ ہر مسجد کے پاس ایک درس قرآن شروع کرنا چاہئے، کیوں کہ آج کے زمانے میں صرف چند لوگ مدرسے میں جاتے ہیں، مگر اپنی ضرورتوں کی وجہ سے ہر انسان مدرسہ کے پختہ علم حاصل کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں، الحمد للہ، جس تعداد میں آج مدرسوں سے علم مفتی بن رہے ہیں ، اس کے حساب سے ہر مسجد کے پاس ایک درس قرآن شروع کرسکتے ہیں، جس کا فائدہ پوری امت کو ہوگا، مجھے بتائیں کہ ہم اس قرآن کو پوری امت میں کیسے عام کرسکتے ہیں؟

    Answer ID: 180373

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:263-169/N=4/1442

     آپ کی یہ تجویز، امت مسلمہ کے تئیں فکر مندی کی دلیل ہے ، اللہ تعالی قبول فرمائیں اور اس تجویز کو بہ روئے کار لانے کا طریقہ یہ ہے کہ لوگوں میں دین کی سچی طلب وتڑپ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے، پھر مقامی اکابر علما کے ذریعے باصلاحیت اور درس قرآن کے لائق فضلائے مدارس کو مختلف مساجد میں درس قرآن کی ذمہ داری دی جائے اور وہ عربی تفاسیر کے علاوہ اکابر کی مستند ومعتبر تفاسیر کی روشنی میں لوگوں کو عام فہم اور آسان زبان میں درس قرآن دیں، اس سے إن شاء اللّٰہ قرآن کریم کا آفاقی پیغام عام ہوگا اور لوگوں میں عقائد اور اعمال کے اعتبار سے درستگی اور مضبوطی آئے گی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India