• Miscellaneous >> Tasawwuf

    Question ID: 180882Country: Saudi+Arabia+

    Title:

    وضو کرتے ہوئے اعضائے وضو کے خشک رہ جانے کے سلسلے میں وسوسے کا علاج

    Question: مجھے نماز اور وضو میں شک ہوتاہے، نماز بار بار پڑھتی ہیں ، وضو بار بار کرتی ہوں، نما ز میں کبھی رکعت میں کبھی سجدے میں کبھی قیام میں شک ہوتاہے کہ کونسی رکعت ہے، پہلی رکعت ہے یا دوسری، اب تو زیادہ تر نمازوں میں ہوتاہے، اور وضو بھی کئی بار کرتی ہوں ، بہت پریشان ہوجاتی ہوں ،نماز دہراتے دہراتے تھک جاتی ہوں، اور وضو بار بار کرتے کرتے تھک جاتی ہوں۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 180882

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa : 528-375/B=06/1442

     یہ وسوسہ اور شک شیطان ڈالتا رہتا ہے۔ حدیث شریف میں اس کا علاج یہ بتایا گیا جب کسی عضو کے دھونے کے بعد اس کے نہ دھونے کا شک بار بار آئے تو یہ تصور کرلیا کرے کہ نہیں دھویا تو کیا ہوا تمہارے باپ کا چلو۔ دُور ہوجاوٴ مجھے وضو کرنے دو، یعنی وسوسہ ڈالنے والے شیطان کو دھتکار دے۔ اس طرح جب آپ بار بار ڈانٹ دیں گی اور اس کے وسوسہ پر عمل نہیں کریں گی تو چند دنوں کے بعد یہ وسوسہ ان شاء اللہ ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نماز کے اندر بھی تصور کرلیا کریں اور شیطانی وسوسہ پر عمل نہ کریں تو کچھ دن کے بعد یہ وسوسہ کی بیماری ان شاء اللہ ختم ہو جائے گی۔ ویسے شکی آدمی کا کوئی علاج نہیں ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India