• Prayers & Duties >> Salah (Prayer)

    Question ID: 180093Country: India

    Title: تکبیر انتقال کا مسنون طریقہ كیا ہے؟

    Question: فرض نماز کی کسی بھی رکعت میں سجدہ پورا کرنے کے بعد جو تکبیر (اللہ اکبر) کہی جاتی ہے التحیات میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے لیے، وہ تکبیر امام صاحب پورے طریقے سے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے بعد کہتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

    Answer ID: 180093

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:148-124/sd=3/1442

     یہ طریقہ خلاف سنت ہے ، تکبیر انتقال کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ انتقال شروع ہوتے ہی تکبیر بھی شروع کردی جائے اور انتقال ختم ہونے پر تکبیر ختم ہوجائے۔

    یستفاد: قال الحصکفی: (ثم) کما فرغ (یکبر) مع الانحطاط (للرکوع) قال ابن عابدین: (قولہ مع الانحطاط) أفاد أن السنة کون ابتداء التکبیر عند الخرور وانتہائہ عند استواء الظہر، وقیل إنہ یکبر قائما، والأول ہو الصحیح کما فی المضمرات وتمامہ فی القہستانی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۱/۴۹۳، دار الفکر، بیروت) فتاوی رحیمیہ :۲۲/۵، دار الاشاعت ۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India