• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58443Country: India

    Title: میری عمر ۲۱/ سال ہے۔ میں نے خواب میں مولانا طارق جمیل صاحب کو دیکھا اورمیں نے آپ سے مصافحہ کیا۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے یا دونوں ہاتھوں سے؟ لیکن انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ دیا اور اپنا بایاں ہاتھ میرے ہاتھ کے اوپر رکھا۔

    Question: (۱)میری عمر ۲۱/ سال ہے۔ میں نے خواب میں مولانا طارق جمیل صاحب کو دیکھا اورمیں نے آپ سے مصافحہ کیا۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے یا دونوں ہاتھوں سے؟ لیکن انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ دیا اور اپنا بایاں ہاتھ میرے ہاتھ کے اوپر رکھا۔ (۲) ایک دوسرے دن میں نے مولانا یوسف صاحب رحمہ اللہ کو دیکھا لیکن میں ان کو واضح طور پر نہیں دیکھ سکا۔ انھوں نے مجھ سے کہا کہ ”تم کو اللہ کے یہاں اچھا مرتبہ حاصل کرنے کے لیے اپنے نفس پر کنٹرول کرنا ہوگا“۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 58443

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 431-421/H=6/1436-U خواب تو ماشاء اللہ عمدہ ہے، تعبیر یہ کہ آپ کے اندر اتباعِ سنت کی کمی ہے، حضرت اقدس مولانا محمد یوسف صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تنبیہ بھی بہت عمدہ ہے، آپ اگر الاعتدال فی مراتب الرجال المعروف بہ ”اسلامی سیاست“ (اردو) اور حیاة المسلمین کا بکثرت مطالعہ کیا کریں اور جماعتِ تبلیغ میں اصول کے مطابق اخلاص کے ساتھ وقت لگانے کا اہتمام کرتے رہیں تو امید ہے کہ ترقی باطنی وظاہری کی منازل بہت جلد طے کرلیں گے، اللہ پاک ظاہری وباطنی فتن شرور وآفات سے حفاظت فرماکر سعادتی دارین سے نوازے۔ آمین

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India