• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 57437Country: India

    Title: خواب

    Question: کل میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ جب میں کھیل کے میدان کے کسی حصہ میں بال کو اٹھانے کے لیے گیا تو میں نے ریت اور کیچڑ میں سوراخ دیکھے۔ وہاں میں پھنس گیا لیکن آخر کار میں باہر آیا۔ اس کے بعد میں نے وہاں سے پندرہ سانپ باہر آتے ہوئے دیکھے جو کہ کسی خفیہ جگہ سے حرکت کرتے ہوئے آرہے تھے۔مجھ کوصرف دو سانپ کا حلیہ معلوم ہے ایک بڑا کالا سانپ اور ایک چھوٹا کالا سانپ۔ میں خوف زدہ ہوں۔ اس کی کیا تعبیرہے؟

    Answer ID: 57437

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 230-211/H=3/1436-U آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ قیامت بہت قریب ہے، اور لوگوں میں غفلت نیز دین سے بیزاری بڑھتی جارہی ہے، بے شمار فتنے دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں نفس وشیطان کے فتنے خود ہرانسان کے اندر گناہوں پر ابھارنے میں لگے ہوئے ہیں، اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے، آمین۔ دین اسلام کے احکام پر پوری طرح عمل کی توفیق بخشے اتباعِ سنت کی دولت عطا فرمائے، دارین میں فتن سے محفوظ رکھے۔ آمین

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India