• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 57351Country: India

    Title: استخارہ

    Question: میں نے اسکول میں بزنس کے مقصد سے طلبا کے لیے کاوٴنسلنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے استخارہ کیا۔میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے اسکول کا ایک طالب علم ہوں، اوروہی پروگرام جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا وہ ہورہا ہے اور بہت سارے طلبا آڈوٹوریم میں لیکچر سننے کے لیے بھاگے جارہے ہیں۔ لیکن میں ہال سے باہر آرہا تھا گھر جانے کے لیے۔ میرا پرنسپل پوچھ رہا ہے کہ پروگرام کیسا رہا۔میں کہہ رہا ہوں کہ اچھا تھا۔ طلبا کے لیے مفید تھا۔ لیکن میں گھر جانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ میں نے کہا اور میری آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتائیں میں کالج کا طالب علم ہوں۔

    Answer ID: 57351

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 382-382/M=4/1436-U جس مقصد کے لیے آپ نے استخارہ کیا اور اس میں جو خواب دیکھا ہے، اس کی رو سے تو اشارہ مثبت معلوم ہوتا ہے لیکن خواب چونکہ حجت نہیں ہے، اس لیے اس کو بنیاد بناکر کام کرنا صحیح نہیں ہے، آپ اپنے پروگرام کی پوری تفصیل، مقصد اور طریقہ کار کی وضاحت فرماکر اس کے بارے میں پہلے شرعی حکم معلوم کرلیں کہ وہ جائز ہے یا نہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India