• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 32139Country: India

    Title: خواب

    Question: تقریبا فجر کے وقت میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر پر بہت گرما گرمی ہے ، میرے بڑے بھائی گھر پر ہیں اور میرے سسر بھی آئے ہیں، کافی بحث چل رہی ہے ان کے ساتھ ، جمعہ کا دن ہے ، دوپہر کا وقت ہے، اذان ہوتے ہی میں نماز کے لئے نکل جاتاہوں، میرے سسر کالے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور گھر پر ہی نماز کی نیت باندھ لیتے ہیں ، لیکن ان کا رخ قبلہ کی طرف نہیں ہوتا۔ میں اور میرے بھائی بتانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ نیت باندھ چکے ہوتے ہیں، میں جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر واپس آتاہوں تو دیکھتاہوں کہ میرے سسر اب بھی غلط رخ کئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ اس بارمیں ان کو بتادیتاہوں کہ آپ کا رخ کعبہ کی طرف نہیں تھا، وہ میرا شکریہ کرتے کہتے ہیں کہ اچھا ہواکہ آپ نے بتادیا ، ورنہ مجھے تو کسی نے بتا یا نہیں ، میری بیوی پاس میں کھڑی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    Answer ID: 32139

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی(ل): 958=367-7/1432 آپ کے سسر میں غالباً دین سے انحراف کی کچھ باتیں پائی جاتی ہیں، البتہ ساتھ ہی ساتھ خوش کن خبر یہ ہے کہ ان میں اصلاح کا جذبہ بھی موجود ہے، آپ کے سسر کو چاہیے کہ زندگی میں سنت کے مطابق گذارنے کی کوشش کریں اور ”اسوہٴ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم“ کا مطالعہ شروع کردیں نیز وقت نکال کر چلہ چار مہینے کے لیے جماعت میں جایا کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India