• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 30871Country: AF

    Title: میں نے خواب میں اپنے شہر کے پورٹ (بندرگاہ )میں اللہ کو دیکھا۔

    Question: (۱) میں نے خواب میں اپنے شہر کے پورٹ (بندرگاہ )میں اللہ کو دیکھا۔ میں زور سے چلاتاہوں اللہ مجھے کہتاہے کہ مت چلاؤ، گیارہویں درجہ میں کامیاب ہو۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ (۲) ہمارے ملک میں لوگ برازیل سے درآمد چکن کا گوشت بہت کھاتے ہیں، یہ کیا حلال ہے یا حرام ہے؟

    Answer ID: 30871

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی(ھ): 640=421-5/1432 (۱) تعبیر یہ ہے کہ فکر آخرت میں اپنے متعلق بہت پیچھے ہیں ”موت کی یاد“ حضرت شیخ الحدیث الحاج مولانا زکریا صاحب مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک چھوٹی سی کتاب ہے، اس کو کثرت سے مطالعہ میں رکھا کریں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ (۲) اگر یہ جانور چکن یعنی مرغ یا مرغی ہی ہے تب تو بلاشبہ اس کا گوشت حلال ہے اور اگر چکن نام سے کوئی دوسرا جانور ہے تو برازیل یا اپنے یہاں کے مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے اس کی تحقیق کریں پھر کوئی اشکال رہے تو ان حضرات کا فتویٰ یا تحقیق جو کچھ ہو اس کو نقل کرکے دوبارہ معلوم کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India