• Miscellaneous >> Islamic Names

    Question ID: 42440Country: India

    Title: میں لڑکی کانام شیزا رکھ سکتاہوں؟ براہ کرم، اس کے معنی بتائیں۔

    Question: میں لڑکی کانام شیزا رکھ سکتاہوں؟ براہ کرم، اس کے معنی بتائیں۔

    Answer ID: 42440

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی: 1127-1123/M=1/1434 (۱) و (۲) شیزی (الف مقصورہ کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے اور لغت میں اس کے مختلف معانی مذکور ہیں: (۱) درخت اخروٹ کی لکڑی (۲) آبنوس کا درخت (۳) شیشم کا درخت (۴) درخت اخروٹ کی لکڑی کو کرید کر تیار کیے جانے والے مختلف سائز کے مختلف پیالے جو عربوں میں کثرت سے رائج اور مستعمل تھے (۵) آذر بیجان کے ایک علاقہ کا نام جسے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے صلحاً فتح کیا تھا کذا فی تاج العروس (باب الزا: ۱۵:۱۸۲، ۱۸۳، مطبعة حکومة الکویت)۔ اور ان تمام معانی میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے اس لیے آپ اپنی لڑکی کا نام شیزی رکھ سکتے ہیں، جائز ودرست ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی اور اچھا نام رکھیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھے نام رکھنے کی ترغیب فرمائی ہے کیونکہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے ناموں او ران کے آبا کے ناموں سے پکارا جائے گا، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم رواہ أحمد وأبوداوٴد (مشکاة شریف، کتاب الآداب باب الأسامي الفصل الثانی: ۴۰۸)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India