• Social Matters >> Nikah (Marriage)

    Question ID: 179844Country: Saudi Arabia

    Title: فون پر كسی كو اپنے نكاح كا وكیل بنانا

    Question: میں سری نگر ، کشمیر سے ہوں ،فی الحال مدینہ ، سعودی عرب میں رہتاہوں، میری کزن (رشتے میں بہن) سے میری منگنی ہوئی ہے، میں اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں ،مگر کورونا وائس (کوڈ) کی وجہ سے سعودی عرب سے سفر نہیں کرسکتا، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگر میں ایک وکیل اور دو مرد گواہوں کو اس کے گھر بھیجوں اپنی طرف سے نکاح کے لیے تو کیا ہمارا نکاح درست ہوجائے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    Answer ID: 179844

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:61-39/sd=2/1442

     جی ہاں! اگر آپ کسی کو فون پر اپنے نکاح کا وکیل بنادیں اور وہ وکیل دو مسلمان گواہوں کی موجودگی میں کزن سے نکاح کردے اور آپ کی طرف سے قبول کرلے تو شرعا یہ نکاح منعقد ہوجائے گا۔ (الدر المختار مع الشامی: ۲۲۴/۴زکریا)۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India