• Transactions & Dealings >> Interest & Insurance

    Question ID: 179734Country: India

    Title: سود کا لینے والا ، دینے والا، لکھنے والا، پڑھنے والا اور جو بھی شامل ہوگا ان سب کو ایک جیسا گناہ ہوگا؟ 

    Question: سود کا لینے والا ، دینے والا، لکھنے والا، پڑھنے والا اور جو بھی شامل ہوگا ان سب کو ایک جیسا گناہ ہوگا؟ مجھے اس کا حوالہ قرآن و حدیث سے مطلوب ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    Answer ID: 179734

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa:38-19/L=1/1442

     حدیث شریف میں سود لینے اور دینے والے ،سود لکھنے والے اور اس پر گواہی دینے والے پر یکساں وعید اور لعنت وارد ہوئی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ نفسِ گناہ میں یہ سب شریک ہیں، اگرچہ مقدار میں اختلاف ہو۔

    عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال:ہم سواء. (صحیح مسلم ۷۲/۲رقم: ۱۵۹۸)قولہ: ہم سواء: أی فی أصل الإثم، وإن کانوا مختلفین فی قدرہ. (مرقاة المفاتیح، البیوع / باب الربا:6/43 دار الکتب العلمیة بیروت)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India