• Miscellaneous >> History & Biography

    Question ID: 57158Country: Pakistan

    Title: امام جعفر صادق شیعہ ہیں یا سنی ؟اور کیا امام ابوحنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ ) امام جعفر صادق کے شاگردتھے؟

    Question: امام جعفر صادق شیعہ ہیں یا سنی ؟اور کیا امام ابوحنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ ) امام جعفر صادق کے شاگردتھے؟

    Answer ID: 57158

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 279-244/Sd=5/1436-U حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ جلیل القدر تابعین میں سے تھے، ان کے عقائد وہی تھے جو اہل سنت والجماعت کے ہیں، وہ ایک ثقہ اور قابل ا عتماد شخص تھے، امام بخاری کے علاوہ دیگر محدثین نے ان سے حدیث روایت کی، ”تذکرة الحفاظ“ میں ہے: جعفر بن محمد بن علی․․․ الصادق أحد السادة الأعلام․․․ وثقہ الشافعی ویحیی بن معینں ومن أبی حنیفة قال: ما رأیت أفقہ من جعفر بن محمد وقال أبو حاتم: ثقة لا یسأل عن مثلہ الخ (۱/۱۲۶، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت) وانظر: وفیات الأعیان (۱/۴۷۱، ط: بیروت) (۲) جی ہاں، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے ان سے روایت کی اور ان کا نام امام صاحب کے شیوخ میں آتا ہے۔ (سیرة النعمان ص: ۹۹، وغیرہ)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India