• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 59302Country: India

    Title: بینك میں كلكركی كی ملازمت

    Question: چار افراد پر مشتمل ہماری ایک فیملی ہے ، والد صاحب سرکاری ملازم ہیں، اور 2022تک ان کی ملازمت ہے، گھر سے دور رہتے ہیں ، آئندہ سال کے شروع میں میری بہن کی شادی ہونے والی ہے۔ اس کے بعد والدہ گھر پہ تنہا ہوجائیں گی ، ہمارا اپنا گھر ہے اور والدہ تنہا اپنی اور گھر کی دیکھ بھال نہیں کرسکتی ، چونکہ نوئڈاہ میں میری پرائیویٹ ملازمت ہے ، اس لیے میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر پہ نہیں رہ سکتی ہوں۔ کسی نے مجھے کہا کہ اگر تم کوشش کرسکو تو کسی بینک میں کلر بن جاؤ ، ،کچھ وقت کے بعد تمہارے مسئلہ کی وجہ سے تمہاری پوسٹنگ تمہارے شہر میں ہوجائے گی۔ میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں اس صورت حال میں بینک کی ملازمت کرسکتاہوں؟

    Answer ID: 59302

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 616-592/N=7/1436-U بینک میں کلرک کی ملازمت جائز نہیں؛ کیونکہ اس میں سودی حساب کتاب کا کام کرنا ہوتا ہے اور احادیث میں سودی لین دین کرنے والوں کی طرح سودی معاملات لکھنے والے پر بھی لعنت آئی ہے (مشکاة شریف: ص ۲۴۴، بحوالہ صحیح مسلم شریف)؛ اس لیے صورت مسئولہ میں بھی اس کی اجازت نہ ہوگی، آپ بہن کی شادی کے بعد والدہ کو ابنے ساتھ نوئیڈا میں رکھیں یا الٰہ آباد ہی میں آپ اپنے لیے کوئی مناسب ملازمت تلاش کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India