• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 59211Country: India

    Title: طبی تجربہ کے لیے منڈک کو مارنا

    Question: زید کہتاہے کہ طبی تجربہ کے لیے منڈک کو مارنا شریعت میں جائز ہے؟ کیا زید کی بات درست ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 59211

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 926946/L=7/1436-U طبی تحقیق یا انسانی بیماری کے نظام کو سمجھنے اوراس میں بہتری لانے یا پھر کسی مقصد صحیح کے پیش نظر مینڈک وغیرہ حیوانات کو مارنے اور ان کا پوسٹ مارٹم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ ذکر السرخسي في مبسوطہ: وذبح حیوان لغرض صحیح حلال کما لو ذبح ما لیس بماکول لمقصود الجلد (المبسوط للسرخسي: ۱۲/۷)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India