• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 58573Country: India

    Title: میں ایک طالب علم ہوں، میں بی ایس سی اینیمیشن کلاس میں شرکت کے لیے جانکاری چاہتاہوں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ حرام ہے یا حلال؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    Question: میں ایک طالب علم ہوں، میں بی ایس سی اینیمیشن کلاس میں شرکت کے لیے جانکاری چاہتاہوں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ حرام ہے یا حلال؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 58573

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 349-314/Sn=6/1436-U ”اینیمشن کلاس“ سے متعلق تفصیلات دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس کا بنیادی جزء ”تصویر سازی“ ہے، اس طرح کے کلاس میں شرکت کرنے والوں کو بھی ذی روح کی تصویریں بنانی پڑتی ہے حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہ روزِ قیامت تصویر بنانے والوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی، إن أشد الناس عذابًا یوم القیامة المصورون (بخاری)؛ لہٰذا اس طرح کی کلاس میں ایک مسلمان کے شرکت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، ہاں اگر کوئی شخص ذی روح کی تصویر بنانے سے بچ سکے تو پھر اس کے لیے گنجائش ہوسکتی ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India