• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 58183Country: Bangladesh

    Title: میں ایک ریسٹورانٹ کمپنی میں کام کررہاہوں، ہم تقریبا ۵۰۰ ملازمین ہیں ، میری کمپنی نے ایک ایچ آر سوفٹ وئیر بنائی ہے جس میں ہم ملازمین کی تفصیلات جیسے نام، پتہ، تاریخ ملازمت ، بلڈ گروپ ، تعلیمی لیاقت وغیرہ فوٹو کے یساتھ رکھتے ہیں۔اس لیے میں تمام اسٹاف کے ملازمت شروع کرنے بعد میں فوٹو لیتاہوں اور کبھی انٹرویو کے وقت ہی فوٹ لے لیتاہوں، میں ان کو فوٹو کے ساتھ بائیو ڈاٹا جمع کرنے کے لیے کہتاہوں۔

    Question: میں ایک ریسٹورانٹ کمپنی میں کام کررہاہوں، ہم تقریبا ۵۰۰ ملازمین ہیں ، میری کمپنی نے ایک ایچ آر سوفٹ وئیر بنائی ہے جس میں ہم ملازمین کی تفصیلات جیسے نام، پتہ، تاریخ ملازمت ، بلڈ گروپ ، تعلیمی لیاقت وغیرہ فوٹو کے یساتھ رکھتے ہیں۔اس لیے میں تمام اسٹاف کے ملازمت شروع کرنے بعد میں فوٹو لیتاہوں اور کبھی انٹرویو کے وقت ہی فوٹ لے لیتاہوں، میں ان کو فوٹو کے ساتھ بائیو ڈاٹا جمع کرنے کے لیے کہتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس کی اجازت ہے؟اگر اجازت نہیں ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟جزاک اللہ

    Answer ID: 58183

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 243-243/Sd=6/1436-U جاندار ذی روح کی تصویر کھینچنا ناجائز ہے، احادیث میں تصویر بنانے پر سخت وعید وارد ہوئی ہے اور فقہاء نے اس پر اجرت لینے کو بھی ناجائز قرار دیا ہے، جس ملازمت میں تصویر کھینچنے کا کام بھی کرنا ضروری ہو، اس کے بدلے دوسری جائز ملازمت اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، صورتِ مسئولہ میں آپ کمپنی کے مالک سے فوٹو کھینچنے کے سلسلے میں معذرت کردیں، اگر وہ اس کے لیے تیار نہ ہو، تو آپ دوسری جائز ملازمت تلاش کریں، جب ملازمت مل جائے تو اس ملازمت کو ترک کردیں اور ترک ملازمت سے پہلے فوٹو کھینچنے پر کثرت سے توبہ واستغفار کرتے رہیں۔ عن عبد اللہ بن مسود رضي اللہ عنہ قال: سمعتُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: أشد الناس عذابًا عند اللہ المصوّرون․ (مشکاة ص: ۳۸۵، کتاب الآداب، باب التصاویر) وقال ابن عابدین: وظاہر کلام النووي في شرح مسلم: الأجماع علی تحریم تصویر الحیوان․ لأن فیہ مضاہاة لخلق اللہ تعالی (رد المحتار، کتاب الصلاة، باب مکروہات الصلاة) وقال في الہندیة: ولو استأجر رجلاً لیزخرف لہ بیتًا بتماثیل، والأصباغ من المستأجر، فلا أجر لہ، کذا في السراجیة․ (الفتاوی الہندیة: ۴/ ۴۵۰، کتاب الإجارة، الباب الخامس عشر في بیان ما یجوز من الإجارة وما لا یجوز)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India