• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 58045Country: India

    Title: میں طالب علم ہوں اور ملازمت تلاش کررہا ہوں، میں جاننا چاہتاہوں کہ بینک سیکٹر میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟ یہ درست ہے یا نہیں؟

    Question: میں طالب علم ہوں اور ملازمت تلاش کررہا ہوں، میں جاننا چاہتاہوں کہ بینک سیکٹر میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟ یہ درست ہے یا نہیں؟

    Answer ID: 58045

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 203-203/Sd=5/1436-U بینک کی ایسی ملازمت جس میں سودی کاموں میں ملوث ہونا پڑے ناجائز ہے، مثلاً: سودی لکھا پڑھی کرنا، سودی معاملے پر مشتمل کاغذات پر دستخط کرنا، سودی معاملے کی دستاویز تیار کرنا وغیرہ وغیرہ، اور جس ملازمت میں سودی کام نہ کرنا پڑے، شرعاً وہ جائز ہے، اس شرعی حکم کو سامنے رکھتے ہوئے آپ بینک سیکٹر میں ملنے والی ملازمت کی تحقیق کرلیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India