• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57527Country: Pakistan

    Title: اہون البلیتین

    Question: میں فی الحال ایک کمپنی میں کام کررہا ہوں جس کے اپنے مصنوعات ہیں اور وہ سودی کاروبار میں ملوث ہے ۔ اس میں ہماری کمپنی اور مائکرو فائنانس بینک مشترکہ طورپر شامل ہے۔ اس کمپنی میں سنت کے مطابق ڈریس پہننے کی مجھے اجازت ہے۔ اور ایک دوسری کمپنی سے مجھے ملازمت کی نئی آفر ملی ہے جو سودی کاروبار میں ملوث نہیں ہے، مگر وہاں بہت سختی سے ڈریس کوڈ پالیسی پر عمل کیاجاتاہے یعنی پینٹ شرٹ اور ٹائی ۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کونسی ملازمت کو اختیار کروں؟

    Answer ID: 57527

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 324-271/D=4/1436-U رزق حلال کی اہمیت بڑھی ہوئی ہے اس لیے اہون البلیتین کو اختیار کرکے غیرسودی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلیں، پھر ڈریس کے سلسلہ میں ان سے کچھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں، جس سے نماز کی ادائیگی اور طہارت حاصل کرنے میں دقت نہ ہو ایسا لباس پہنیں اور جو غیروں کا لباس پہننا پڑجائے تو بادل ناخواستہ صرف بوقت ضرورت اسے اپنائیں، کچھ ڈھیلی رکھیں اور ٹخنہ سے اوپر نماز کے وقت ٹائی اتاردیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India