• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57405Country: Pakistan

    Title: تعلیم قرآن اور تفسیر پڑھانے پر اجرت لینا

    Question: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں زاہدہ آن لائن قرآن پاک کا ناظرہ اور تفسیرانٹر نیٹ کے ذریعہ پڑھاتی ہے۔ بچوں کو ناظرہ اور بڑوں کو تفسیر پڑھاتی ہے۔ انگلینڈ، یو ایس اے اور اٹلی میں زاہدہ کی شاگرد کچھ پیسے بطورعنایت بھیجتی ہیں ۳۰۰۰روپئے ماہانہ۔ کیا زاہدہ کو مذکورہ رقم وصول کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ آپ قرآن اور حدیث کی روشنی میں مکمل اور مدلل جواب دیکر مشکور فرمائیں۔

    Answer ID: 57405

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 302-302/M=3/1436-U قرآن پاک کی تعلیم پر خواہ ناظرہ ہو اور تفسیر پر اجرت لینا جائز ہے، لیکن سوال میں یہ واضح نہیں کہ زاہدہ جو انٹرنیٹ پر قرآن پاک پڑھاتی ہے تو کیا، پڑھنے والوں کو زاہدہ کی تصویر نظر آتی ہے؟ یا کوئی اور شکل ہے؟ پڑھنے والوں میں صرف بچیاں اور عورتیں شامل ہیں یا مرد بھی ہوتے ہیں؟

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India