• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57386Country: United States of America

    Title: بایومیڈیکل محقق چوہوں کو مارتا ہے۔جو سائنسداں انسانی بیماری کے نظام کا مطالعہ کرتا ہے اور اس کو اپنی تحقیق کے لیے ڈیٹا جمع کے لیے چوہوں کی چیرپھاڑ اور پوسٹ مارٹم کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق کا مقصد انسانی بیماری کے نظام کو سمجھنا نیز ہمارے اندر بہتری لانا ہوتا ہے۔ محقق نے سیکڑوں چوہوں کومارچکا ہے۔ ان کو ہمیشہ آرام سے مارا گیا چوہا مار زہر دے کر تاکہ وہ سکون کی موت مریں جیسا کہ وہ سونے جارہے ہیں۔ کیا اچھے مقصد کے لیے سیکڑوں جانوروں کو مارنا جائز ہے؟

    Question: بایومیڈیکل محقق چوہوں کو مارتا ہے۔جو سائنسداں انسانی بیماری کے نظام کا مطالعہ کرتا ہے اور اس کو اپنی تحقیق کے لیے ڈیٹا جمع کے لیے چوہوں کی چیرپھاڑ اور پوسٹ مارٹم کرنا پڑتا ہے۔ اس تحقیق کا مقصد انسانی بیماری کے نظام کو سمجھنا نیز ہمارے اندر بہتری لانا ہوتا ہے۔ محقق نے سیکڑوں چوہوں کومارچکا ہے۔ ان کو ہمیشہ آرام سے مارا گیا چوہا مار زہر دے کر تاکہ وہ سکون کی موت مریں جیسا کہ وہ سونے جارہے ہیں۔ کیا اچھے مقصد کے لیے سیکڑوں جانوروں کو مارنا جائز ہے؟

    Answer ID: 57386

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 529-584/L=5/1436-U انسانی بیماری کے نظام کو سمجھنے اور بیماری کے علاج میں بہتری لانے کی غرض سے چوہوں کو مارنے اور ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کی گنجائش ہے: وفی الملبوس للسرخسی: وذبح حیوان لغرض صحیح حلال کما لو ذبح ما لیس بماکول لمقصود الجلد (مبسوط: ۱۲/۷) ویسے بھی چوہا ان جانوروں میں سے ہے جسے ہرجگہ قتل کرنے کا حکم ہے: قال علیہ السلام: خمس فواسق یقتلن في الحل والحرم الحیة والغراب الأبقع والفارة والکلب العقور والحدیا متفق علیہ (مشکاة: ۲۳۶)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India