• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57189Country: Pakistan

    Title: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا انٹرنیٹ سے ٹورینٹ سوفٹ وئیر سے سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنا جائز ہے ؟

    Question: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا انٹرنیٹ سے ٹورینٹ سوفٹ وئیر سے سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنا جائز ہے ؟ اگر میں انٹرنیٹ سے یہ سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرتاہوں تو مجھے اس میں کوئی پیسہ نہیں لگے گا مگر مارکیٹ میں اس سوفٹ وئیر کی قیمت تقریباً ایک سو ڈالر ہے۔ میرا ونڈو بھی رجسٹر نہیں ہے ، میں نے اسے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا ہے، اگر میں اس سوفٹ وئیر اور ونڈو کو استعمال کرتاہوں اوراس سے پیسے کماتاہوں تو کیا یہ پیسے حلال ہوں گے یا حرام؟میرے کمپیوٹر میں سارے سوفٹ وئیر انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ ہیں ، میں نے ایک بھی سوفٹ وئیر نہیں خریدا ہے، میں نے اڈوب کمپنی آفیسر سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ کسی بھی ویب سائٹ سے اڈوب مصنوعات کو ڈاؤ ن لوڈ کرنا غیر قانونی ہے۔ اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    Answer ID: 57189

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 224-224/Sd=5/1436-U انٹرنیٹ سے ٹورینٹ سوفٹ ویئر کے ذریعے جن سوفٹ ویر کے ڈاوٴن لوڈ کرنے کی قانون کی رو سے صراحتاً اجازت ہو یا صراحتاً اگرچہ اجازت نہ ہو لیکن سوفٹ ویر ساز کمپنی کی طرف سے اس پر کوئی اعتراض نہ کیا جاتا ہو، ایسے سوفٹ ویئر کو بذریعہ انٹرنیٹ ڈاوٴن لوڈ کرنا اور ان سے پیسے کمانا جائز ہے اور جن سوفٹ ویئر کی ڈاوٴن لوڈنگ کمپنی کی طرف سے صراحتاً ممنوع ہو اور کمپنی کی طرف سے اس پر اعتراض کیا جاتا ہو، ایسے سوفٹ ویئر کی بذریعہ انٹرنیٹ ڈاوٴن لوڈنگ ناجائز ہے، اس طرح کے سوفٹ ویئر سے پیسے کمانا بھی صحیح نہیں ہے، ان سے حاصل شدہ آمدنی پاکیزہ نہیں ہوگی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India