• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57058Country: India

    Title: میرا یقین ہے کہ شراب نجیس ہے، اور میں چھونا بھی پسند نہیں کروں گا، لیکن پرفیوم میں پایا جانے والا الکوحل شراب نہیں ہے،

    Question: دیوبند کا کہناہے کہ الکوحل آمیزپر فیوم مکروہ ہے، میں جاننا چاہوں گا کہ کیوں؟ میرا یقین ہے کہ شراب نجیس ہے، اور میں چھونا بھی پسند نہیں کروں گا، لیکن پرفیوم میں پایا جانے والا الکوحل شراب نہیں ہے، الکوحل اور شراب ایک نہیں ہے، پرفیوم میں ملایاجا نے والا الکوحل ایک ٹوکسک کیمکل(toxic chemical) ہے جس کو پیا نہیں جاسکتا، اور اس کو پیٹرول میں ملا یا جاتاہے اورپینٹ اور وارنش میں بطورمحلل کے ملایا جاتاہے۔ میں چنئی انجینئرنگ میں ایک پی ایچ ڈی اسکا لرہوں اور میں میں اپنے ریسرچ میں الکوحل استعمال کرتاہوں، اس لیے میں کہہ سکتاہوں کہ یہ نجیس نہیں ہے،۔ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ یہ نجیس کیوں ہے؟

    Answer ID: 57058

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 187-187/M=3/1436-U دارالعلوم دیوبند کا فتوی منسلک کرکے پھر سوال کرنا چاہیے تھا، اگر تحقیق اور یقین سے معلوم ہو کہ پرفیوم میں شامل الکحل حرام وناپاک اجزاء کی آمیزش سے خالی ہے تو اس کے بارے میں ناجائز کا حکم نہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India