• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 56926Country: India

    Title: میں ایک رئیل اسٹیٹ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتاہوں، اس میں بہت زیادہ بلیک منی ہے، (ٹیکس چوری، رشوت کے پیسے )،لیکن میں کمپنی سے تنخواہ کے علاوہ کوئی منافع نہیں لیتاہوں، براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حرام ہے یا حلال؟

    Question: (۱)میں ایک رئیل اسٹیٹ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتاہوں، اس میں بہت زیادہ بلیک منی ہے، (ٹیکس چوری، رشوت کے پیسے )،لیکن میں کمپنی سے تنخواہ کے علاوہ کوئی منافع نہیں لیتاہوں، براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حرام ہے یا حلال؟ (۲) میں نے آپ کے فتوی میں پڑھا ہے کہ اسلام میں مشت زنی حرام ہے، تو بتائیں کہ حرام ہونے کی کیا وجہ ہے؟ جس کی شادی نہیں ہوئی ہے، اور گھریلو اور مالی مسائل کی وجہ سے جلدی شادی نہیں کرسکتا، تو وہ اپنی خواہش کو کیسے کرے گا؟(سوائے روزہ رکھنے )۔ براہ کرم، یہ سوال پرائیویٹ میں رکھیں۔شکریہ

    Answer ID: 56926

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 198-195/B=3/1436-U (۱) اگر آپ سے متعلق کوئی خلاف شرع کام نہ ہو تو کمپنی کی طرف سے ملنے والی تنخواہ آپ کے لیے حلال ہوگی۔ (۲) مشت زنی حرام اورناجائز ہے۔ باقی اگر کوئی شخص غیرشادی شدہ ہو یا شادی شدہ ہو لیکن بیوی تک وصولی پر قادر نہ ہو اور زنا میں یا لواطت میں مبتلا ہونے کا خوف ہو، تو اگر یہ شخص زنا ولواطت سے بچنے کے لیے مشت زنی کے ذریعہ اپنی شہوت کو ٹھنڈی کرلے تو امید ہے کہ اس پر کوئی مواخذہ نہیں ہوگا، حرام ہونے کی علت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس میں انسان کا خود اپنے جز سے استمتاع کرنا پایا جارہا ہے، اور یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس میں بلاعذر منی کو غیر محل میں گرانا اور شہوت کو بلاعذر غیر محل میں بھڑکانا ہے، جیسا کہ علامہ شامی نے اس کی صراحت کی ہے (رد المحتارم علی الدر المختار: ۳/۳۳۲ ط: دارالکتاب دیوبند)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India