• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 48249Country: India

    Title: حرام مال سے اجرت وصول كرنا

    Question: میں ایک ٹیوشن پڑھاتاہوں ، اس کے گھروالے کے کاروبار میں سود بھی چلتاہے اور حلال کاروبار بھی ہے تو کیا میرا پڑھانا صحیح ہے؟ کیوں کہ میں تو اپنی محنتانہ اور وقت کی اجرت لے رہا ہوں۔

    Answer ID: 48249

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی: 1414-1080/B=11/1434-U اگر اس (مسلمان) کے یہاں حلال وحرام دونوں طرح کا کاروبار ہے تو اکثریت کا اعتبار ہوگا یعنی زیادہ تر کمائی حلال کی ہے اور تھوڑی بہت کمائی حرام کی ہے تو اس کے یہاں ٹیوشن کرنا درست ہے، اور محنتانہ لینا جائز ہے ، اوراگر اس کی کمائی زیادہ تر حرام کی ہے اور حلال کمائی کم ہے تو وہاں سے اپنے ٹیوشن کا محنتانہ جائز نہیں، اجرت میں بھی حرام پیسے لینا جائز نہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India