• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 46780Country: India

    Title: میری دکان مٹی کے تیل کی ہے جس میں حکومت کی طرف سے ۱۳ ڈرم ملتے ہیں ، لیکن وترن(تقسیم) صرف آٹھ ڈرم ہوتے ہیں باقی بچے پانچ ڈرم بیچ لیتے ہیں،

    Question: میری دکان مٹی کے تیل کی ہے جس میں حکومت کی طرف سے ۱۳ ڈرم ملتے ہیں ، لیکن وترن(تقسیم) صرف آٹھ ڈرم ہوتے ہیں باقی بچے پانچ ڈرم بیچ لیتے ہیں، پانچ ڈرم میں سے دو ڈرم ایک انسپکٹر صاحب نے بڑھا دیا تھا کیوں کہ وہ میرے گھر پر رہتے تھے تو کیا یہ جو ڈرم ہے یہ حرام ہے یا حلال؟یا پانچ ڈرم بھی حرام میں سے ہیں؟

    Answer ID: 46780

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی: 1209-1000/H=11/1434 خلافِ قانون یا حکومت کی یا عوام کی حق تلفی کرکے جو کچھ بچاتے ہو سب حرام ہے، جو کچھ قانون کے دائرہ میں بغیر کسی کی حق تلفی اور بغیر چوری کیے کماتے ہو وہ سب حلال ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India