• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 179720Country: India

    Title: گٹار سیكھنے كے لیے میوزک کلاس میں داخلہ کرانا جائز ہے یا نہیں؟

    Question: میرا بڑا بیٹا پندرہ سال کا ہے، کچھ سال سے وہ صحیح سے پڑھائی نہیں کررہاہے، اس کی دلچپسی میوزک سیکھنے اور گانے میں ہے، اس کو گیتار (Guitar) کابہت شوق ہے، اور کافی دنوں سے اس کو خریدنے کے لیے مجھے کہہ رہاہے ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس کے لیے گیتار خریدنا اور اس کاگانے اور میوزک کلاس میں داخلہ کرانا جائز ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 179720

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa : 38-23/H=01/1442

     گیتار خریدنا اور میوزک کلاس میں داخلہ کراناجائز نہیں بلکہ حرام و گناہ ہے حکمت بصیرت نرمی شفقت سے سمجھاکر اس کو اِس سے علیحدہ رکھنے کی پوری کوشش کریں قرآنِ کریم اور حدیث شریف میں ان امور کی سخت ممانعت وارد ہوئی ہے گانے بجانے میں لگ جانے سے دنیا و آخرت دونوں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India