• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 59417Country: India

    Title: مجھے محسوس ہوتاہے کہ میرا ایمان کمزور ہے ، نماز میں دنیا آجاتی ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    Question: مجھے محسوس ہوتاہے کہ میرا ایمان کمزور ہے ، نماز میں دنیا آجاتی ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    Answer ID: 59417

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 757-743/H=7/1436-U نماز میں دنیا کا خیال اتفاقاً آجانا برا نہیں ہے، نہ ہی منافی ایمان ہے ا لبتہ دنیا کی طرف قصداً دھیان کا لگانا اچھا نہیں اِس سے نماز کا خشوع خضوع فوت ہوجاتا ہے، اس کی اصلاح کی صورت یہ ہے کہ نماز کو اُس کے فرائض وواجبات سنن مستحبات آداب کی پوری رعایت کے ساتھ اداء کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے، آپ (الف) بہشتی زیور۔(ب) تعلیم الاسلام۔(ج) فضائل اعمال بالخصوص فضائل نماز۔(د) فضائل صدقات۔(ھ) منتخب احادیث۔ ان کتابوں کو اپنے پاس رکھیں اور روزانہ آدھا پون گھنٹہ ان کا مطالعہ کیا کریں ا گر گھر میں سننے سنانے کا اہتمام بھی کرلیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ ہَدَیْتَنَا وَہَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْوَہَّابُ (آل عمران رکوع ۱ پ۳)اس آیت شریفہ کو ہرنماز کے بعد تین مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر ایمان کے قوی ہونے کی دعا کیا کریں، ان شاء اللہ قوتِ ایمان کی دولت عطا ہوگی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India