• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57444Country: India

    Title: میرے گھر والے میری بڑی بہن کے لیے چار سال سے ایک رشتہ تلاش کررہے ہیں اور اب تک کسی نے بھی شادی کے لیے ہاں نہیں کی ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے رشتے آتے ہیں لیکن سب ختم ہوجاتے ہیں۔

    Question: میرے گھر والے میری بڑی بہن کے لیے چار سال سے ایک رشتہ تلاش کررہے ہیں اور اب تک کسی نے بھی شادی کے لیے ہاں نہیں کی ہے۔ ہمارے پاس بہت سارے رشتے آتے ہیں لیکن سب ختم ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ سال میری بہن کے اوپر جنات کا اثر ہوگیا تھا اور وہ تقریباً ایک ہفتہ تک بے ہوش رہی اور ایک عامل کے ذریعہ سے اس کے علاج کے دوران ہم کومعلوم ہوا کہ میرے گھر والوں کے اوپر سفلی عمل بھی ہے کیوں کہ میری بہن کی شادی نہیں ہورہی ہے۔ مجھ کو نوکری نہیں مل رہی ہے جب کہ میں بہت زیادہ محنت سے پڑھائی کررہا ہوں اور میں چار پانچ نمبرات سے فیل ہوجاتاہوں اور میرا پرچہ میرے کنٹرول سے باہر کا ہوتا ہے۔ میں پابندی سے نماز پڑھتا ہوں لیکن کبھی میرے لیے نماز پڑھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب میں غصہ میں ہوتا ہوں۔ میری چھوٹی بہن سونے کی حالت میں ڈر جاتی ہے اور اچانک بیدار ہوجاتی ہے اور بہت زیادہ پسینہ ہوجاتا ہے اس وقت۔ ہم نے اس کا علاج کرایا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ اب ہم کیا کریں؟ براہ کرم اس بیماری سے نجات کے لیے ہماری قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی کریں۔ نیز آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے گھر والوں کے لیے دعا بھی کریں۔

    Answer ID: 57444

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 229-210/H=3/1436-U آپ اور آپ کی بہن ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت اول وآخر درود شریف سات سات مرتبہ اور درمیان میں سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر جہاں تک ہاتھ جائیں پھیر لیا کریں اور خود بھی دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہیں ہم بھی دعا کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو اور بہن کو نیز جمیع متعلقین کو مقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے، مکارہ سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے مالا مال فرمائے۔ آمین

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India