• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 57358Country: India

    Title: میرے دماغ میں ہر وقت سیکس کی باتیں آتی رہتی ہیں۔ اس سے مجھے بہت نقصان ہورہا ہے۔ میں بہت کوشش کرتاہوں لیکن پھر بھی دماغ سے نکلتی نہیں ہے۔ براہ کرم مجھ کو کوئی ذکر یا وظیفہ بتائیں۔

    Question: میرے دماغ میں ہر وقت سیکس کی باتیں آتی رہتی ہیں۔ اس سے مجھے بہت نقصان ہورہا ہے۔ میں بہت کوشش کرتاہوں لیکن پھر بھی دماغ سے نکلتی نہیں ہے۔ براہ کرم مجھ کو کوئی ذکر یا وظیفہ بتائیں۔

    Answer ID: 57358

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 284-296/N=4/1436-U آپ درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں اور گھر سے باہر نکلنے پر نگاہوں کی بھرپور حفاظت کریں اور اگر شادی کی عمر ہوچکی ہے تواس میں بلاوجہ تاخیر نہ کریں۔ اور وہ دعا یہ ہے: اللَّھُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِی، وَشَرِّ بَصَرِی، وَشَرِّ لِسَانِی، وَشَرِّ قَلْبِی، وَشَرِّ مَنیًِیِّ․ ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کے شر سے، اپنی زبان کے شرسے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔ (مشکاة شریف: ص۲۱۷ بحوالہ سنن ابوداوٴد، سنن ترمذی، اور سنن نسائی)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India