• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 55261Country: India

    Title: میرے چار کزن (چاچا کے لڑکے ) جن کی عمر، 12,10,8,5 سال ہیں ، صحیح سے چل نہیں سکتے جب کہ ان کے ہاتھ پیر ہیں، ان میں سے دو بہرے بھی ہیں، تمام دنیاوی علاج بھی ناکام ہوچکاہے، نیز اگر چچا نے ان کا مزید علاج کیا تو وہ بچے اسلام پر عمل کرنے کا موقع کھودیں گے۔ آ پ سے گذارش ہے کہ ان کے لیے کوئی روحانی علاج بتائیں۔اگر سب صحیح ہوجاتے ہیں تو ان میں سے ایک کو حافظ قرآن بنانے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ ۔ جزاک اللہ خیر

    Question: میرے چار کزن (چاچا کے لڑکے ) جن کی عمر، 12,10,8,5 سال ہیں ، صحیح سے چل نہیں سکتے جب کہ ان کے ہاتھ پیر ہیں، ان میں سے دو بہرے بھی ہیں، تمام دنیاوی علاج بھی ناکام ہوچکاہے، نیز اگر چچا نے ان کا مزید علاج کیا تو وہ بچے اسلام پر عمل کرنے کا موقع کھودیں گے۔ آ پ سے گذارش ہے کہ ان کے لیے کوئی روحانی علاج بتائیں۔اگر سب صحیح ہوجاتے ہیں تو ان میں سے ایک کو حافظ قرآن بنانے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ ۔ جزاک اللہ خیر

    Answer ID: 55261

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 309-253/D=3/1436-U اسلام پر عمل کرنے کا موقعہ کھودیں گے، اس جملہ کا مطلب اور منشا واضح نہیں ہے۔ مناسب علاج کرنے کا حکم ہے، اپنی وسعت کی حد تک اس سے گریز کرنا مناسب نہیں۔ (۱) یَا سَلامُ کا وظیفہ یعنی ۱۳۴/ مرتبہ پڑھیں اور اول آخر درود شریف بھی پڑھ لیں پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ (۲) دو رکعت نماز صلاة الحاجت پڑھ کر دعا کریں اللہ نے چاہا تو راحت اور عافیت کی شکل پیدا ہوگی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India