• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 41370Country: India

    Title: دل كی كمزوری كے لیے وظیفہ بتادیں

    Question: میرا دل ذرا ذرا سی بات کو لے کر بہت پریشان ہوجاتاہے ، دل میں برے خیالات آنا شروع ہوجاتے ہیں اور دل زور زور سے دھڑکنا شروع ہوجاتاہے اور اکثر رات رات بھر نیند نہیں آتی ۔ براہ کرم، کوئی اچھا وظیفہ بتائیں کہ دل کی یہ کمزوری دو ہوجائے۔

    Answer ID: 41370

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی: 862-868/N=10/1433 دل کی مضبوطی کے لیے آپ پانچوں وقت ہرنماز کے بعد دل کے مقابل سینہ پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا سات مرتبہ پڑھا کریں: یَا قَوِيُّ الْقَادِرُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِيْ وَقَلْبِيْ، ان شاء اللہ دل کی کمزوری دور ہوجائے گی، اور برے خیالات اور وساوس کے دفعیہ کے لیے لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللّٰہِ یَا اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ آمَنْتُ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہِ پڑھا کریں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India