• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 36489Country: India

    Title: دعا

    Question: میں حافظ قرآن ہوں اور کمپیوٹر میں گریجویٹ بھی ہوں۔ حافظ ہونے کے بعد نماز نہیں پڑھتاتھا پھر میں تین دن کی جماعت میں گیا اور میں نے ڈاڑھی رکھ لی ایک مشت اور لباس بھی بدلا۔ لیکن اب مجھے نوکری نہیں ملتی۔ بہت پریشانی ہورہی ہے، مجھے کوئی وظیفہ بتادیں حلال روزگار کے لیے اور میرے لیے دعابھی کریں۔ میں چار مہینے کی جماعت میں جانا چاہتاہوں ، مگر بے روزگاری سے بہت پریشا ن ہوں۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔

    Answer ID: 36489

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی(ھ): 225=130-2/1433 اللَّہُمَّ اکْفِنی بِحَلالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأغْنِنی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِواکَ ہر نماز کے بعد دس مرتبہ اول وآخر درود شریف اور درمیان میں دس مرتبہ مذکورہ بالا دعاء کا اہتمام کریں، رات کو باوضو اسی طرح عمل کرکے سویا کریں اور یکسوئی کے ساتھ ایک جگہ بیٹھ کر بسہولت ممکن ہو تو دس تسبیح درود شریف کی پڑھ لیا کریں، اگر یکسوئی میں موقعہ نہ ہو تون چلتے پھرتے ہی پوری کرلیا کریں، دوپارے کم ازکم قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بنائے رکھیں، جماعت تبلیغ کے مقامی کام میں ہمہ تن حصہ لیتے رہیں، اللہ پاک جملہ مقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے، مکارہ سے محفوظ رکھے، ہرخیر سے نوازے اور ہرشر سے حفاظت فرمائے، حلال روزی کے راستے کھول دے۔ آمین

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India