• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 31367Country: United Arab Emirates

    Title: وسیلے سے دعا مانگنا؟

    Question: میں بہت جلد عمرہ کرنے کا ارادہ کررہا ہوں۔ اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے وسیلہ سے اللہ سے مدد مانگوں کہ ” یا اللہ اپنے حبیب پاک کے وسیلہ سے میری یہ اور یہ دعا قبول کرلے“یا ”اے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم آپ میرے لیے اللہ سے دعا کردیجئے کہ یہ اور یہ میرے حق میں بہترہو تو اللہ قبول کرلے“۔ سوال یہ ہے کہ کیا دعا مانگنے کے یہ دونوں طریقے قرآن وحدیث کی روشنی میں ٹھیک ہے؟نہیں تو کیوں؟ چونکہ میں ڈائریکٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ آپ ﷺ کے وسیلہ سے اللہ سے مانگ رہا ہوں؟ براہ کررہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 31367

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی(ب): 493=412-5/1432 مذکورہ دونوں طریقے دعا کے صحیح ہیں اور اہل سنت وجماعت کے شرعی اعتقاد کے مطابق ہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India