• Prayers & Duties >> Death & Funeral

    Question ID: 179950Country: India

    Title:

    کفن دفن کا خرچ كس كے ذمہ ہے؟

    Question: والد کے کفن دفن کا خرچ اولاد پر فرض /واجب ہے؟ کیا کوئی اور بھی خرچ کرسکتاہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔ اور اگر اولاد نے نہیں کیا خرچ تو کیا گناہ کی حقدار ہے؟

    Answer ID: 179950

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa : 54-72/D=03/1442

     مرحوم کے کفن دفن کا خرچ انھیں کے ترکہ میں سے کیا جائے ہاں اولاد میں اگر کوئی بخوشی اپنے پاس سے خرچ کرنا چاہے تو اس کے لئے باعث سعادت ہے۔ اولاد کے علاوہ اگر کوئی اجنبی شخص اولاد کی اجازت سے خرچ کرے اس میں حرج نہیں۔

    اولاد کو خرچ کرنے کی حیثیت ہے اس کے باوجود انھوں نے خرچ کرنے سے پہلو تہی کیا تو یہ بُرا ہے، بلکہ بعض صورتوں میں گناہ بھی ہوسکتا ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India