• Transactions & Dealings >> Business

    Question ID: 180075Country: India+

    Title: كیا آن لائن فوریکس ٹریڈنگ حلال ہے؟ 

    Question: آن لائن فوریکس ٹریڈنگ حلال ہے؟ کیچھ کہتے ہیں کہ حلال ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ حرام ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    Answer ID: 180075

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa : 239-175/B=03/1442

     آن لائن فوریکس تجارت ایک ہوائی تجارت ہے اس میں دو بڑی خرابیاں ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ آن لائن میں کرنسی خرید کر اپنے قبضہ میں آئے بغیر وہیں سے آن لائن دوسرے کے ہاتھ کردیا جاتا ہے، یہ صورت ناجائز ہے۔ خریدار کو اس مال پر قبضہ کرنے کے بعد دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا چاہئے۔ دوسرے یہ کہ اس ہوائی تجارت میں قمار یعنی جوئے کی شکل بھی پائی جاتی ہے اور قرآن پاک میں جوا کو نجس و ناپاک اور شیطانی کام بتایا گیا ہے۔ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ الخ۔ جو لوگ اسے حلال کہتے ہیں ان کا قول صحیح نہیں ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India