• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 58904Country: India

    Title: کیا عورت گاڑی چلا سکتی ہے؟

    Question: (۱) کیا عورت گاڑی چلا سکتی ہے؟کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟ (۲)ایک عورت اپنے شوہر کو اسپتال تک گاڑی چلا کر لے جاتی ہے جب کہ وہ بیمار تھے، تو کیا ایسی صورت حال میں جائزہے؟ براہ کرم، حوالہ دیں۔

    Answer ID: 58904

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 390-355/Sn=7/1436-U (۱، ۲) عورتوں کا گاڑی چانے میں مردوں کے ساتھ مشابہت ہے اور حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے جو مردوں کی مشابہت ا ختیار کرتی ہیں، نیز گاڑی چلاکر باہر نکلنے کی صورت میں اجنبی شخص کے ساتھ خلوت نیز مردوں کے ساتھ اختلاط بھی ہوسکتا ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے؛ اس لیے عورتوں پر ضروری ہے کہ گاڑی چلانے سے احتراز کریں، ہاں اگر کوئی ہنگامی ضرورت پیش آجائے مثلاً شوہر یا بچہ بیمار ہے، گھر میں کوئی مرد نہیں ہے جو انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جائے تو مجبوری میں عورت خود گاڑی چلاکر ہسپتال لے جاسکتی ہے۔ لا ترکب مسلمة علی سرج للحدیث، ہذا لو للتلہي،ولو لحاجة غزو أو حج أو مقصد دیني أو دنیوي لابُدّ لہا منہ فلا بأس بہ (إلی آخر ما فی رد المحتار: ۹۰/ ۶۰۶،زکریا)

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India