• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 58547Country: Pakistan

    Title: پیشگی زچگی كرانا

    Question: میری بیوی حمل سے ہے،اور پانچ مہینے گذرچکے ہیں، ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کے سرمیں پانی ہے، زندگی کی کوئی گنجائش ہے، اور زندہ رہا تو معمول کے خلاف ہوگا، ان کا مشورہ ہے کہ پیشگی زچگی کرا جائے۔ورنہ ماں کو خطرہ ہوسکتاہے۔کیوں کہ بچے کا سر دبدن بڑا ہوتاجارہاہے۔ کیا ہمیں آپریشن کرنا چاہئے؟

    Answer ID: 58547

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 498-514/H=6/1436-U حمل ساقط کرکے بچہ کو ہلاک کرنا تو جائز نہیں کیونکہ صورت مسئولہ میں جاندار بچہ کو ساقط کرنا قتل نفس کے حکم میں ہے، البتہ معتاد زچگی کے وقت سے پہلے زندہ بچہ کو بذریعہ آپریشن نکال لیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔ بشرطیکہ یہ تجویز وتشخیص مسلمان متدین ڈاکٹر یا ڈاکٹرنی کی ہو۔ حمل وولادت میں تو عامةً سب ہی عورتوں کو تکلیف ہوتی ہی ہے، محض اس تکلیف کی وجہ سے پیشگی زچگی کا عمل بھی کرانا درست نہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India