• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 58207Country: India

    Title: اللہ کے نبی صلی اللہ اور ابراہیم علیہ السلام آے اور ابراہیم علیہ السلانے کہا کہ اب میرا دین چلے گا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کچھ نہیں بولے۔

    Question: (۱) اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے روم پہ آئے، بہت غمگین تھے ، پریشان تھے، میرے ہوسٹل میں رہنے والے جو طلبہ تبلیغ کا کام کرتے ہیں ، ان کا نامہٴ اعمال مسجد میں رکھتاتھا، وہ اللہ کے نبی نے مجھ سے لے کر آنے کو کہا، میں لے کر آیا، اللہ کے نبی نے سب کو پڑھا اور کہا کہ قیامت اتنا قریب آچکی ہے، اور ابھی تک تم لوگوں نے اتنی ہی تیاری کری ہے؟یہ تو بہت کم ہے؟ (۲) اللہ کے نبی صلی اللہ اور ابراہیم علیہ السلام آے اور ابراہیم علیہ السلانے کہا کہ اب میرا دین چلے گا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کچھ نہیں بولے۔ (۳) دجال میرے خواب میں آیا اور مجھے ایک ایک کرکے اپنے سارے فتنے عمل کرکے دکھانے لگے کہ وہ کیسے مارے گا، کیسے زندہ کرے گا اور جنت جہنم کیسے دکھائے گا وغیرہ ۔ (۴) مجھے خواب میں غیب سے آواز آئی کہ توبہ کادروازہ بند ہونے والا ہے۔ میں نے پوچھا کہ ابھی تو بہت سے ایمان والے موجود ہیں تو کوئی جواب نہیں دیا۔

    Answer ID: 58207

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 511-505/H=6/136-U (۱) ماشاء اللہ سب خواب آپ کے بہت عمدہ ہیں،پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جماعت تبلیغ میں جو حضرات دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کو اصول کے مطابق اور اخلاص کے ساتھ کرنے میں مزید جد وجہد کرنا چاہیے، قیامت سے مراد موت ہے یعنی ہرشخص کی دنیاوی زندگی بہت قلیل ہے، اس میں جتنی تیاری آخرت کے لیے کرنا چاہئے اس کی سطح بہت گھٹی ہوئی ہے، اس کی طرف ہرشخص کو خصوصی توجہ کرنا چاہیے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا توجہ دلانا جماعت تبلیغ کے کام کی عند اللہ مقبولیت کی بشارت ہے، اللہ پاک شرور وفتن سے کام کو اور کام کرنے والوں کو محفوظ فرمائے۔ آمین (۲) یہ خواب ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ ہے اس کی تعبیر یہ کہ اہل باطل کو ان شاء اللہ شکست ہوگی اور حق کا بول بالا ہوگا۔ (۳) اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ ہر جمعہ کو سورہٴ کہف کی تلاوت کا اہتمام کریں، ا س کی تلاوت ونیز روزانہ قرآنِ کریم کی تلاوت سے آپ کو فائدہ بیحد ہوگا، یعنی بہت سے فتنوں سے حفاظت ہوگی۔ (۴) اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ دین کا کام اخلاص سے کرنے والوں کی برکت سے ابھی مسلمانوں کو بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں اور آئندہ بھی دنیا وآخرت میں برکات کے حصول کی توقعات ہیں، اللہ پاک آپ کو اور دیگر اہل اسلام کو سعادتِ دارین سے مالا مال فرمائے، دین کا کام اخلاص سے اصول کے مطابق کرتے رہنے کی توفیق بخشے، مکارہ سے محفوظ رکھے آمین، آپ جماعت تبلیغ میں وقت لگانے کا نظام اپناتے ہوئے درود شریف کی کثرت رکھیں، فضائل اعمال، فضائل صدقات، فضائل درود شریف حیاة المسلمین، تعلیم الاسلام بہشتی زیور کے مطالعہ اور سننے سنانے کا نظام بنائیں، ہرکام میں اتباعِ سنت کو ملحوظ رکھیں، ان شاء اللہ فوائد کثیر حاصل ہوں گے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India