• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 56876Country: India

    Title: کیا ہم گھر میں کسی بھی وقت جھاڑو لگاسکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ عصر کے بعد جھاڑو سے صفائی نہیں کرنی چاہئے؟کیا کوئی ایسی بات ہے؟براہ کرم، وضاحت کریں۔

    Question: کیا ہم گھر میں کسی بھی وقت جھاڑو لگاسکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ عصر کے بعد جھاڑو سے صفائی نہیں کرنی چاہئے؟کیا کوئی ایسی بات ہے؟براہ کرم، وضاحت کریں۔

    Answer ID: 56876

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 174-174/M=3/1436-U جھاڑو لگانا از قبیلِ نظافت عمل ہے اور نظافت مطلوب ہے، نیز صفائی ستھرائی کے لیے شریعت میں کسی خاص وقت کی پابندی اور تنگی نہیں ہے، جب ضرورت درپیش ہو اس وقت جھاڑو لگایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا عصر بعد بضرورت جھاڑو لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ عصر بعد یا رات میں جھاڑو نہیں لگانا چاہیے یہ سب بے اصل باتیں ہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India