• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 886

    عنوان:

    اگر زمین کی پیداوار زمین کی اجرت سے کم ہو تو اس صورت میں عشر واجب ہے یا نہیں؟

    سوال:

    اگر زمین کی پیداوار زمین کی اجرت سے کم ہو تو اس صورت میں عشر واجب ہے یا نہیں؟

    اگر ہے تو کس پر؛ مالک زمین پر یا مزارع پر؟

    جواب نمبر: 886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  386/م = 385/م)

     

    عشری زمین میں کل پیداوار کا عشر واجب ہوتا ہے، خواہ پیداوار زمین کی اجرت سے کم ہو، پھر عشری زمین اگر اجارہ پر دی گئی ہے تو اس صورت میں مفتی بہ قول کے مطابق عشر مستأجر یعنی مزارع پر واجب ہے اور اگر بٹائی پر دی جائے تو زمیندار (مالک) اور مزارع دونوں پر بقدر حصہ پیداوار، عشر واجب ہے کما في الدر المختار: وقالا علی المستأجر? وفي الحاوي: وبقولھما نأخذ وفي المزارعة إن کان البذر من ربّ الأرض فعلیہ ولو من العامل فعلیہما بالحِصّة.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند