• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 7798

    عنوان:

    میرا مسئلہ زکوة سے متعلق ہے۔میں سعودی عربیہ میں مقیم ہوں میرے پاس کراچی میں چار پلاٹ ہیں جن میں دو میں نے اپنی بیٹیوں کے نام کئے ہیں کہ جب ان کی شادی ہوگی تو ان کو دیں گے۔ باقی دو میں سے ایک کو بیچ کر کے دوسرے کو بنایا جائے گا۔مختصر یہ کہ کسی پلاٹ کو کاروبار کی نیت سے نہ تو خریدا ہے نہ ہی کاروبار کی نیت سے فروخت کرنا ہے۔ آپ دین اسلام کی روشنی میں بتائیں کہ ان پلاٹ کی زکوة ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس طرح؟ دوسرا معاملہ سونے کا ہے۔ کچھ چیزیں جو روزانہ کے استعمال میں ہیں کچھ جو کہ سال میں ایک بار جب پاکستان جاتے ہیں جب استعمال ہوتی ہیں اس پر زکوة کس طرح دینا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو سونا ہر وقت استعمال میں رہے اس پر زکوة نہیں ہوتی۔ جلد از جلد میری رہنمائی کریں تاکہ اپنا فریضہ احسن طریقہ سے ادا کرسکوں۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی جماعت کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ کسی کتاب کو دیکھنے کا مشورہ مت دیجئے گاکیوں کہ یہاں کتاب خریدنا ممکن نہیں ہے ۔ میرے سوال کا جواب ای میل پر ہی دیں۔ آپ حضرات کی مصروفیات کا مجھے علم ہے لیکن میں مجبور ہوں کہ سعودی کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتا ہوں اس لیے جواب کا منتظرہوں۔

    سوال:

    میرا مسئلہ زکوة سے متعلق ہے۔میں سعودی عربیہ میں مقیم ہوں میرے پاس کراچی میں چار پلاٹ ہیں جن میں دو میں نے اپنی بیٹیوں کے نام کئے ہیں کہ جب ان کی شادی ہوگی تو ان کو دیں گے۔ باقی دو میں سے ایک کو بیچ کر کے دوسرے کو بنایا جائے گا۔مختصر یہ کہ کسی پلاٹ کو کاروبار کی نیت سے نہ تو خریدا ہے نہ ہی کاروبار کی نیت سے فروخت کرنا ہے۔ آپ دین اسلام کی روشنی میں بتائیں کہ ان پلاٹ کی زکوة ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس طرح؟

    دوسرا معاملہ سونے کا ہے۔ کچھ چیزیں جو روزانہ کے استعمال میں ہیں کچھ جو کہ سال میں ایک بار جب پاکستان جاتے ہیں جب استعمال ہوتی ہیں اس پر زکوة کس طرح دینا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو سونا ہر وقت استعمال میں رہے اس پر زکوة نہیں ہوتی۔ جلد از جلد میری رہنمائی کریں تاکہ اپنا فریضہ احسن طریقہ سے ادا کرسکوں۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی جماعت کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ کسی کتاب کو دیکھنے کا مشورہ مت دیجئے گاکیوں کہ یہاں کتاب خریدنا ممکن نہیں ہے ۔ میرے سوال کا جواب ای میل پر ہی دیں۔ آپ حضرات کی مصروفیات کا مجھے علم ہے لیکن میں مجبور ہوں کہ سعودی کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتا ہوں اس لیے جواب کا منتظرہوں۔

    جواب نمبر: 7798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224=1141/ل

     

    (۱) اگر آپ نے اس پلاٹ کو کاروبار کرنے کی نیت سے نہیں خریدا ہے تو اس پر زکاة واجب نہیں۔

    (۲) جو سونا ہروقت استعمال میں رہتا ہے، اس پر بھی زکاة واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند