• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 7603

    عنوان:

    میرا ایک پاکستانی دوستہے جس کو وظیفہ ملتا ہے اور میرے ساتھ چائنا میں پڑھتا ہے،اس نے کچھ پیسے جمع کررکھے ہیں۔ اب وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس کو اس رقم پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    میرا ایک پاکستانی دوستہے جس کو وظیفہ ملتا ہے اور میرے ساتھ چائنا میں پڑھتا ہے،اس نے کچھ پیسے جمع کررکھے ہیں۔ اب وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس کو اس رقم پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 7603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1175=1015/ل

    اگر وہ رقم نصاب کے بقدر ہے یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تواگر سال گذرجانے کے بعد اس کے پاس بقدر نصاب روپئے رہتے ہیں تو اس پر زکاة واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند