• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69533

    عنوان: مجھے بھائی کو زکاة دینی ہے، کیا اس کو بتانا لازم ہے کہ یہ زکاة کے پیسے ہیں؟

    سوال: مجھے بھائی کو زکاة دینی ہے، کیا اس کو بتانا لازم ہے کہ یہ زکاة کے پیسے ہیں؟

    جواب نمبر: 69533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 919-896/Sd=11/1437 اگر بھائی زکات کا مستحق ہے، یعنی وہ خود صاحب نصاب نہیں ہے، تو اس کو زکات دینا جائز ہے اور زکات دینے میں یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکات کی رقم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند