• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 6036

    عنوان:

    مجھے اپنی جائیداد پر زکوة ادا کرنی ہے، جس سے مجھے کرایہ مل رہا ہے۔

    سوال:

    مجھے اپنی جائیداد پر زکوة ادا کرنی ہے، جس سے مجھے کرایہ مل رہا ہے۔

    جواب نمبر: 6036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 523=523/ م

     

    مذکورہ جائیداد موروثی ہے یا اپنے روپئے سے خریدی ہوئی ہے؟ اگر موروثی ہے تو اس جائیداد کی مالیت پر زکاة نہیں، البتہ اس سے جو کرایہ حاصل ہورہا ہے اگر وہ نصاب کے بقدر پہنچ جائے اور اس پر سال گذر جائے تو زکاة کی ادائیگی واجب ہوگی اور یہی حکم اس صورت میں بھی ہے جب کہ جائیداد آپ نے اپنے روپئے سے خریدی لیکن فروخت کرنے کی نیت سے نہیں بلکہ رہائش وغیرہ کی غرض سے لی تھی، اور اگر فروخت کرنے کی نیت سے خریدی تھی تو اس جائیداد کی مالیت پر بھی زکاة واجب ہوگی، اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند