• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 5988

    عنوان:

    نوزائیدہ بچہ کے بال کیسے وزن کئے جائیں گے؟

    سوال:

    نوزائیدہ بچہ کے بال کیسے وزن کئے جائیں گے؟

    جواب نمبر: 5988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1280=1090/ ب

     

    مستحب ہے کہ نوازئیدہ بچے کا ساتویں دن نام رکھا جائے اوراس کا سر مونڈ کر کے بال کے وزن کے بقدر سونا یا چاندی صدقہ کردیا جائے (کذا فی الشامی) منڈے ہوئے بال کو وزن کرنا کوئی مشکل نہیں کسی پلاسٹک کی تھیلی میں جمع کرکے وزن کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند