• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 395

    عنوان:

    کیا جس کو زکاة دی جارہی ہو اس کو اس کے متعلق بتانا ضروری ہے ؟

    سوال:

    کیا جس کو زکاة دی جارہی ہو اس کو اس کے متعلق بتانا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 481/ج=481/ج)

     

    جس مستحق زکوٰة کو آپ اپنی زکوٰة دے رہے ہیں، اس کو یہ بتانا قطعاً ضروری نہیں ہے کہ میں آپ کو زکوٰة کی رقم دے رہا ہوں۔ لیکن کوئی بتادے تو مضائقہ بھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند