• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 3226

    عنوان:

    میرے ایک سید رشتہ دار ہیں، وہ بیماری کی وجہ سے چلنے پر قادر نہیں ہیں نیز غریب بھی ہیں۔ میری بھی مالی حیثیت کوئی خاص اچھی نہیں ہے اور زکاة کے علاو ہ کسی طرح سے ان کی مدد نہیں کرسکتاہوں، اس صورت میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 461/ ھ= 337/ ھ

    سادات مصارف زکاة نہیں اور ان حضرات کی نسبت عالیہ کا تقاضہ بھی ایسا ہی ہے، اگر بہت ہی ناگزیر مجبوری ہے اور آپ کسی سمجھ دار مصرف زکاة عالم یا غیر عالم کو مالک وقابض بنادیں اور وہ اپنی طرف سے سید صاحب پر خرچ کردیں یعنی ہبہ کردیں تو یہ صورت جواز کی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند