• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2820

    عنوان:

    اگر کسی کے پاس دس تولہ سونا ہو تو زکاة کس حساب سے لگائی جائے گی؟ کیا گھر کی باقی چیزوں مثلا فریج، ٹی وی وغیرہ پر بھی زکاة ہوگی؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    اگر کسی کے پاس دس تولہ سونا ہو تو زکاة کس حساب سے لگائی جائے گی؟ کیا گھر کی باقی چیزوں مثلا فریج، ٹی وی وغیرہ پر بھی زکاة ہوگی؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 81/ ج= 81/ ج

    دس تولہ سونے کی قیمت لگاکر ہرسو روپئے پر ڈھائی روپیہ (2.5%) کے حساب سے زکاة ادا کی جائے گی۔ زکاة صرف سونے چاندی، نقدی اور اموالِ تجارت پر لگتی ہے۔ اس کے علاوہ فریج ٹی، وی پر زکاة نہیں ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند