• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2659

    عنوان: ہمیں حکومت کومعمولی آبیاری ٹیکس دینا پڑتا ہے، سوال یہ ہے کہ ہم عشرکیسے ادا کریں؟

    سوال:

    ہم سنی حنفی مسلم ہیں۔ میراسوال عشر کے بارے میں ہے۔ یہاں کشمیر میں اصل فصل چاول اور سیب ہیں، دھان کی کھیتی کے لیے ہم بارش یا حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولت پر انحصار کرتے ہیں، ہمیں حکومت کومعمولی آبیاری ٹیکس دینا پڑتا ہے، سوال یہ ہے کہ ہم عشرکیسے ادا کریں؟ کشمیر میں گھاس جانوروں کے چارہ میں استعمال ہو تاہے۔ سیب کی کھیتی بھی نہر اور بارش پر منحصر ہے، اس میں دوائی ، کیڑے مار دوا اور کیمائی کھاد کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے، سیب کو بکس میں پیک کرکے مارکیٹ میں لائے جاتے ہیں، اس میں عشر دینے کی کی شکل ہوگی؟ اور کس حساب سے؟ ہر بکس کی پیکنگ میں ۴۰-۵۰/ روپئے پڑ تے ہیں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 2659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 104/ ب= 97/ ب

     

    ہندوستانی زمین پر عشر نہیں ہے، لہٰذا جو بھی مالیت حاصل ہوگی اس کے حساب سے آپ بس زکاة ادا کردیا کریں۔ البتہ آبیاری میں جو ٹیکس دینا پڑتا ہے اور جو کچھ اخراجات ہوتے ہیں ان سب کو پیداوار کی مالیت میں سے منہا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند